Type to search

حکومت خبریں سیاست

اپنی باری میں جوتے پالش کر لیا کریں، محسن داؤڑ کا حکومتی ارکان سے مکالمہ

پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے محسن داوڑ جب قومی اسمبلی میں  افواج  پر تنقید سے ممانعت کرنے والے متنازعہ بل پر اظہار خیال کرنے کے لئے  کھڑے ہوئے تو ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ شور جب بڑھا تو انہوں نے بیچ میں بولنے سے منع کیا۔ لیکن شور کرنے والے اراکین کے منع نہ ہونے پر انہوں نے ان اراکین کی جانب منہ کرکے کہا کہ آپ خوب بوٹ پالش کریں لیکن اپنی اپنی باری پر بوٹ پالش کریں۔

محسن داوڑ کے ان ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر انکا کلپ شئیر کیا جارہا ہے۔  گزشتہ روز  قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020 پیش کیا گیا تھا ،بل حکومتی رکن امجدخان نے پیش کیا جس میں  کہا گیا تھا کہ  مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم تصور ہوگا۔ جبکہ  ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *