Type to search

خبریں سیاست

نواز شریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

پاکستانی سیاست میں اس وقت  سب سے زیادہ اہمیت کی حامل آج سے دو روز کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ہے۔ اور تمام نظریں اس پر جمی ہیں۔

اب سے کچھ دیر پہلے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے خبر دی تھی کہ انکی کچھ ہی دیر قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نواز شریف کو اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعئے شریک ہونے کی دعوت دی۔ 

 

جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے۔  اس حوالے سے انہوں نے سما ٹی وی کے پروگرام سوال ود امبر میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

جس کے بعد اب اس آل پارٹیز کانفرنس کی اہمیت اور اسکا سیاسی وزن بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *