Type to search

حکومت خبریں سیاست

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدانوں میں شاہد خاقان اول، سپورٹس گاڑیوں میں گھومنے والے وزیر فیصل واوڈا کا صفر ٹیکس

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سنہ دو ہزار اٹھارہ میں ٹیکس دینے والے افراد کی ڈائریکٹری جاری کی ہے جس میں اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جو ڈائریکٹری جاری کی گئی ہے اس میں سب سے زیادہ، کم اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کے نام شامل ہیں اور یہی ترتیب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی بھی ہے ۔

اس کے مطابق اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس شاہد خاقان عباسی نے دیا جو کہ 24 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے  بنتا ہے۔

اس کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس  سینیٹر فروغ نسیم نے 3 کروڑ 51 لاکھ روپے، نجیب ہارون 14 کروڑ 36 لاکھ چھے سو ساٹھ روپے ٹیکس دیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح تاج محمد آفریدی نے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے ۔ غضنفر علی خان نے 109، کنول شاہزیب نے 165 طاہر صادق نے 214, تیمور سلیم خان 341  ذولفقار باچانی 388  روپے ٹیکس دیا۔

جب کہ عثمان بزدار، فیصل واوڈا، زرتاج گل، فیاض الحسن چوہان نے کوئی ٹیکس نہیں دیا۔ جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کا نام بھی ڈائریکٹری میں ان اراکین پارلمینٹ کے نام کے ساتھ شامل تھا جنہوں نے ٹیکس نہیں دیا لیکن بعد ازاں ایف بی آر نے اس پر وضاحت کی کہ انکا نام اس فہرست میں غلطی سے لکھا گیا تھا۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *