Type to search

خبریں سیاست

جنرل باجوہ، جنرل فیض کی ن لیگ، پی پی لیڈران سے ملاقات، ڈانٹ پلا دی: طلعت حسین کا دعویٰ

گزشتہ روز ہونے والی  اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد اب کہانی میں ٹوسٹ آگیا ہے۔ اور اطلاعات آرہی ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض نے ملاقات کی ہے۔ اور اس ملاقات میں دونوں جنرلز نے ان سیاستدانوں کو کھری کھری سنائی ہیں۔  یہ انکشاف سینئر صحافی طلعت حسین نے کیا ہے۔

 

طلعت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خبروں کے مطابق جنرل باجوہ اور جنرل فیض سیاسی قیادت سے ملے تا کہ یہ بتایں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ (کھلا تضاد) ن لیگ کی طرف سے شھباز، ایاز ، احسن ، خواجہ آصف، پی پی پی کی طرف سے بلاول، شیری، نوید قمر کو کھری کھری سننے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اور ہاں مگر وزیر اعظم عمران خان ہیں.

 

اسی سی منسلک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے ان قائدین سے سوال کرتے ہوئے  لکھا کہ اب بلاول اور شھباز سمیت تمام بہادر جمہوریت و شفافیت پسند لیڈران پر لازم ہے کہ کم از کم اپنے ووٹروں کو بتاہیں کہ اس میٹنگ میں کیا ہوا؟ ان کو کیا کوئی میٹنگ ایجنڈا دیا گیا تھا؟ ان کو کیا سمجھایا گیا؟ انھوں نے کیا کہا؟ وہ کیوں گئے؟ کیا یہ متوازی نظام تھا یا ایک پیج والا؟کچھ تو بولیں۔

جبکہ اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے معاملے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اے پی سی میں اپوزیشن نے سیاست میں فوج کے کردار پر سخت تنقید کی تھی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *