Type to search

خبریں سیاست

آرمی چیف کی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے سے گفتگو: آپکو صدارتی ووٹ مل جائے تو اسمبلیاں حلال، نہ ملے تو اسمبلیاں حرام’

پاکستان میں اس وقت اے پی سی کے بعد کی سیاسی ہلچل  تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اب وفاقی وزیر شیخ رشید نے نیا بیان داغا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے آرمی چیف اپوزیشن کے سیاستدانوں کے ساتھ سیاسی معاملات پر بھی مصروف سخن رہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے  شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں اور اگر ناکام ہوں تو اسمبلیاں حرام ہو جاتی ہیں یہ کیا طریق ہے؟

شیخ رشید کا کہنا تھا آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں کسی مسئلے میں نہ لائیں، سیاسی معاملات میں آپ جانیں اور آپ کا کام جانے، سیاست فوج کا کام نہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *