Type to search

خبریں خواتین سیاست میڈیا

سوال پوچھنے پر غریدہ فاروقی پر مریم نواز کا گندہ کھیل کھیلنے کا الزام: معاملے پر شہباز گل کا بھی غریدہ کو ہی طنز

انامریم نواز شریف عام طور پر میڈیا کے حوالے سے مثبت رویہ رکھنے والی سیاستدان سمجھی جاتی ہیں۔ اور مخالف میڈیا گروپس کو اکثر کوئی جواب نہ دینے کی پالیسی پر ہی گامزن ہیں۔ تاہم آج وہ میڈیا پر بھی اظہار خیال کرتی نظر آئیں۔ احتساب عدالت پیشی کے دوران جب ان سے سوال ہوا کہ اب میڈیا انہیں کوریج دے رہا ہے تو وہ کیا کہیں گی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سوال تو آپ سے پوچھا جانا چاہئے کہ اب آپ کوریج کیوں دے رہے ہیں؟  پھر انہوں نے بات مکمل کی اور کہا کہ اس لیے کہ اب آپ بھی ظلم و جبر زیادہ دیر نہیں سہہ سکتے۔

تاہم مریم نواز کے ٹویٹر پر نطر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز صحافی و اینکر غریدہ فاروقی پر بھی برہم نظر آئیں جس کی وجہ انکی ایک تجزیاتی ٹویٹ تھی۔ معاملہ کچھ یوں ہوا کہ  غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ  سے ٹویٹ ہوئے ہوئے مریم نواز کے بیان پر مبنی  ایک  ویڈیو کلپ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ۔ جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ جس پر مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ اوور سمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں اور گندا کھیل نہ کھیلیں۔  میں نے جو کہا وہ ملک کے آئین کے عین مطابق ہے۔ اسے ایسے نہ محسوس کروانے کی کوشش کریں کہ میرے مخاطب ہماری پارٹی کے صدر یا کوئی اور رکن ہے۔

مریم نواز شریف کے ایس بیان کو خواتین صحافیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی رہنما جو کہ خود ایک خاتون ہو اس کو زیب نہیں دیتا۔ صحافی خواتین کی جانب سے مریم نواز کے اس طریق کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

تاہم افسوسناک معاملہ یہ کہ اس معاملے پر  حکومتی مشیر شہباز گل نے بھی غریدہ فاروقی پر ہی طنز کیا ہے۔ اور انکو جانبدار صحافی قرار دیا ہے۔  انہوں نے لکھا ہے کہ آپ ہی دن رات ان کو پاکستان کا نجات دہندہ اور لبرل بنا کر دکھانے کا شوق رکھتے ہیں-ورنہ یہ وہی ہیں جنہیں کیک نہ ملے تو جوتے مارتے ہیں جوتے آپ لوگوں کو (میرا مطلب ہم عام عوام کو) ، کیا مارتے ہیں ؟ جوتے۔ اب آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہوا ہے تو اب ساتھ ساتھ پیاز بھی کھائیں ان سے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *