Type to search

حکومت خبریں سیاست

گلگت بلتستان میٹنگ پر فوج نے وزیراعظم کو نہیں بلایا ہوگا: شیخ رشید

گلگت بلتستان کو پاکستان کا نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے باز گشت چل رہی ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اس پر گفت و شنید کرنے کیلئے گذشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے آرمی چیف سمیت فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔

بدھ کی شام غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر شیخ رشید سے جب پوچھا گیا کہ اس اہم میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیوں نہیں تھے، تو اس سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں بلایا ہوگا آرمی نے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کو بلایا نہیں گیا یا وہ خود نہیں گئے تو شیخ رشید نے تھوڑی دیر کے لئے چپ سادھ لی۔ جواب گول کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم ہیں، انہوں نے جیسے فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ حالیہ اے پی سی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف دھواں دھار تقریر کے بعد شیخ رشید نے ٹی وی پر بیان دیا تھا کہ مسلم لیگ نواز اور اپوزیشن کے لوگ خود آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے 16 ستمبر کو ہوئی ایک میٹنگ کا حوالہ بھی دیا جو کہ بلائی تو گلگت بلتستان کے موضوع پر گئی تھی لیکن یہاں سیاسی موضوعات بھی زیرِ بحث آئے تھے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی سے چیری رحمٰن پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں جب کہ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک پریس کانفرنس کی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *