Type to search

خبریں سیاست

جنرل باجوہ نے کہا ہم نواز شریف کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس میں مداخلت نہ کریں: عبدلغفور حیدری کا الزام

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے سماء ٹی وی کے پروگرام آواز میں میزبان علی حیدر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آزادی مارچ سے قبل جنرل باجوہ نے انہیں ملنے کی دعوت دی۔ عبدالغفور حیدری کے مطابق جنرل باجوہ نے انہیں کہا کہ آپ آزادی مارچ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم نواز شریف کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ میزبان نے ان سے یہی جملہ دہرانے کا کہا اور پوچھا کہ کیا یہی وہ الفاظ تھے جو جنرل باجوہ نے کہے؟ جس پر انہوں نے دوبارہ اس بات کی تائید کی۔

مولانا کے مطابق ان کی جنرل باجوہ سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں وہ اسرار کرتے رہے کہ آپ یہ مارچ نہ کریں، بہت مسائل ہو جائیں گے۔ جواب میں مولانا نے کہا کہ ہم پورے ملک میں ملین مارچز کرتے رہے ہیں تو اسلام آباد میں بھی ممکن ہے۔ مولانا نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران وہ مسلسل نواز شریف کی خامیاں بیان کرتے رہے۔ جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف بحثیت اپوزیشن اس مارچ کا حصہ ہے مگر یہ مارچ خالصتاً جمعیت علمائے اسلام کا ہے۔ اس میں نواز شریف کا جتنا ہو سکا، حصہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے آرمی اور سیاستدانوں کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہو رہا ہے۔ آج مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کے قائدین کو آئندہ کسی بھی ایسی خفیہ ملاقات سے واضح طور پر منع کیا ہے۔ ایسے میں مولانا عبدالغفور حیدری کا یہ الزام بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *