Type to search

خبریں

کراچی: دو دریا کے قریب سابق کور کمانڈر کراچی کی نعش برآمد

شہر قائد کے ساحلی علاقے دو دریا کے قریب ایک گاڑی سے نعش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ہوگئی ہے جو سابق کور کمانڈر کراچی اور سابق ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے پر موقع پرانکی موت واقع ہوگئی۔ گاڑی کو تحویل میں لیکر نعش کو پی این ایس شفا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی مشرف دور حکومت میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے 1966میں پی ایم اے 36 لانگ کورس میں کامیاب ہوکر پاک فوج کی فرنٹیر فورس رجمنٹ میں آرمڈ بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *