Type to search

خبریں

سعد رفیق کے خلاف کوئی انکوائری بند نہیں کی: نیب کا چند گھنٹے میں یو ٹرن

نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی  الاٹمنٹ کیس پر اپنے فیصلے سے متعلق یو ٹرن لے لیا گیا ہے۔ اب سے چند گھنٹے قبل  یہ خبر آی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سفارشات حتمی منظوری کیلئے چئیرمین نیب کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس سے قبل نیب کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے  مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے اراضی چند من پسند افراد کو لیز پر دینے کا الزام تھا۔ انکے خلاف شکایات تھیں کہ انہوں نے والٹن روڈ لاہوراور یو ای ٹی اراضی من پسند افراد کو 33 سال کیلئے ٹھیکے ہر دی تھی۔ کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریڈمکو کمپنی کی مدد سے من پسند افراد کو زمین الاٹ کرائیں۔

نیب نے کہا تھا کہ انکوائری کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعد رفیق نے جن کو زمین دی تھی انہوں نے سب سے زیادہ بولی لگائی تھی۔ لہذا سعد رفیق پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے۔ خواجہ سعد رفیق پر یہ بھی الزام تھا کہ مسلم لیگی رہنماء نے بطور وزیر ریلوے، ریلوے کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 12 پلاٹ آئل کمپنیوں کو دئیے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *