Type to search

خبریں سیاست

حکومتی اتحاد میں دراڑ کا دعویٰ: ‘پی ٹی آئی کے درجنوں ایم این ایز نے نواز شریف سے رابطے کرنا شروع کردیئے’

دنیا نیوز کے لندن میں موجود صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی اور وزرا نواز شریف سے ملنے کے لئے وقت مانگ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہیں نواز شریف کی ہاں کا انتظار ہے۔

اظہر جاوید کے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ پیش رفت آج مولانا فضل الرحمنٰ اور مریم نواز کی جاتی عمرہ میں جاری ملاقات کے دوران ہوئی ہے۔ اور یہ رابطے اس بڑی ملاقات کے دوران کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  جاتی عمرہ میں مریم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمٰن کے وفد کی ملاقات ہو رہی ہے جس میں نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *