Type to search

خبریں سیاست

مریم نواز کا مبینہ تہلکہ خیز انٹرویو: ‘جب دیکھ لیا گیا کہ شہباز کسی کام کے نہیں تو جیل میں ڈال دیا گیا’

ملک میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہے اور کوئی ٹلنے کو تیار نہیں۔ ایسے میں ملک کی معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے مریم نواز کا انٹرویو کیا ہے جسے انکے چینل آج نیوز نے اس سال کا سب سے بڑا اور تہلکہ خیز انٹرویو قرار دیا ہے۔

مریم نواز نے عاصمہ شیرازی کو کہا ہے کہ  مریم نواز کو خاموش کرنے والے انشااللہ خاموش ہوں گے۔  نواز شریف کے سوالوں کا جواب غداری نہیں ہے۔  عاصمہ شیرازی کے ساتھ مریم نواز کے اس اںٹرویو کا ابھی صرف پرومو ہی منظر عام پر آیا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز میزبان کے اس سوال کہ شہباز شریف کا بیانیہ تو مفاہمت کا ہے اور آپ کا مزاحمت کا تو وہ اندر ہیں اور آپ باہر معاملہ کیا ہے؟ تو اس پر مریم نواز نے ببانگ دہل کہا کہ جب دیکھ لیا گیا کہ یہ تو کسی کام کا نہیں ہے تو انہیں اندر کر دیا۔ مریم نواز نے عمران حکومت کے بارے میں کہا کہ یہ نہ تو آئینی حکومت ہے اور نہ ہی  منتخب حکومت ہے۔

یہ اںٹرویو آج رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔

 

مریم نواز 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کی تحریک کے سلسلہ میں ایک جلسہ گوجرانوالہ میں کرنے جا رہی ہیں جس سے ن لیگ نے  امیدیں قائم کر رکھی ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *