Type to search

خبریں کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ مصباح الحق کے پاس قومی ٹی کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، اگر افواہوں میں کوئی صداقت ہوتی تو پھر دونوں عہدے جاتے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کی وجہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی یا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہے  بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *