Type to search

بڑی خبر حکومت خبریں سیاست

وفاق کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا: طلعت حسین کا دعویٰ

سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنرراج لگانے کیلئے دستاویزی جائزہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ  وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنرراج نافذ کردیا جائے گا، لیکن فی الحال گورن رراج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

فی الحال گورنرراج لگانے کافیصلہ نہیں کیا گیا۔ لیکن ضرورت پڑنے پر صوبے میں  گورنر راج نافذ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر  سندھ عمران اسماعیل نے بھی تیس ستمبر کو کہا تھا کہ گورنر راج نہیں لگے گا۔ لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔

 

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *