Type to search

بڑی خبر خبریں سیاست

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات: سندھ حکومت نے پانچ رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

سندھ حکومت نے  کیپٹین صفدر کی گرفتاری کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیئے کابینہ کی  پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق اس کمیٹی کے کنوینئر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ہوں گے جبکہ وزیر اطلاعات  ناصر شاہ، مشیر وزیر اعلیٰ  بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سید سردار علی شاہ وزیر کلچر و ٹورزم، سید قادر شاہ صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بطور رکن حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ تین سے پانچ وزرا پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں گے جو کیپٹین صفدر کی گرفتاری کے دوران کار فرما عوامل اور کرداروں سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

کیپٹن صفدر کو 18 اکتوبر اور 19 کی درمیانی شب ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ الزام ہے کہ رینجرزنے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے دباؤ ڈال کر کیپٹن صفدر کے خلاف پرچہ درج کروایا۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *