Type to search

خبریں ریاستی دہشت گردی

جہاں سے خطرہ محسوس ہوگا اسے میدان جنگ بنا دیں گے: بھارتی مشیر سلامتی اجیت دوول کا نیا بیان

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین سیکیورٹی  نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے ’نیا انڈیا‘ کے عنوان سے کانفرنس میں اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے۔

اجیت دوول نے مزید کہا کہ غیرملکی سرزمین سیکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کر رہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی ہو۔ حال ہی میں لداخ کی سرحدوں پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ جھڑپ کی جس پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

دوسری جانب کرونا وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود نئے میزائل کے تجربات اور جنگی ساز و سامان کی خریداری جاری ہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *