Type to search

جرم خبریں سیاست

جب کوئٹہ جلسے سے قبل مریم نواز کے ساتھ بیٹھے لیگی رہنما کو دھمکی آمیز کال آئی : ‘ایک میسج لندن بھی گیا’

گزشتہ روز مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ کوئٹہ جلسے کے لیئے ہوائی جہاز کے ذریعے کوئٹہ جا رہی تھیں تو ان کے ساتھیوں کو جہاز میں ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے سنگین نتائج دھمکی دی گئی۔

ملک کے معروف صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان نے اپنے وی لاگ کے ذریعے بتایا ہے کہ انکی مریم نواز سے طویل گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے کئی موضوعات سمیت اس دھمکیوں کے معاملے پر بھی گفتگو کی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے انہیں بتایا کہ وہ جب کوئٹہ جلسے کے لیے ائیرپورٹ پر پہنچیں تو فون کے سگنلز بحال ہونے پر انکے ساتھ بیٹھے زبیر عمر کو ایک نا معلوم نمبر سے کال ریسیو ہوئی اور کہا گیا کہ  دھیان میں رہنا۔ جلسے میں بھی دھیان سے بات کرنا۔

منصور علی خان نے مریم نواز کے حوالے سے بتایا کہ جب انہوں نے یہ معلومات اپنے فیملی وٹس ایپ گروپ میں شئیر کیں تو ان کے بھائی حسن نواز نے بتایا کہ انہیں بھی انگلینڈ کے نمبر سے ایک دھمکی آمیز وٹس ایپ میسج آیا تھا۔ اس وٹس ایپ  میسج کے بارے میں حسین نواز نے برطانوی پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں شکایت درج کرادی ہے۔ 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *