Type to search

انصاف خبریں

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے اور فرانس سے تعلقات کے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔
 
 عدالت نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت کی. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دیےکہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے اور فرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے، قومی اسمبلی سے قرار داد بھی پاس ہوئی ہے اور پارلیمنٹ سے قرار دادکا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔
 
عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔
 
عدالت نے کہا کہ کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔
Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *