Type to search

جرم خبریں

شیخوپورہ: موٹر وے پل پر مبینہ طور پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رات ایک بجے کال کرکے بلایا اور بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے ہمراہ موٹر سائیکل پربہن کے گھر جا رہی تھی کہ کار سوار 4 افراد نے انہیں روک لیا۔

 جیو نیوز نے بتایا کہ ڈی پی او کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ 4 افراد میں سے پولیس وردیوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا، ملزم جاتے ہوئے اسے اپنے موبائل نمبرز بھی دے گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ موبائل نمبرز سے ٹریس کرکے دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزموں کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ 22 سالہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *