Type to search

خبریں سیاست

‘جو ہو رہا ہے وہ نواز شریف اور مریم نواز کر وا رہے ہیں’

Sheikh Rasheed

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ہم نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں لیکن سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور خلفشار سے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے، ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نے جو بودیا ہے اس سے سیاست میں ان کے لیے مشکلات اور ناممکنات ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی نے بہتر سیاست کھیلی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *