Type to search

حکومت خبریں سیاست

جو بات کی ٹھیک کی، اتنا نہ اکسایا جائے کہ کوئی اور ایسی بات ہوجائے: ایاز صادق

سلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے متعلق جو بات کی ٹھیک کی اس لیے انہیں اتنا نہ اکسایا جائے کہ کوئی اور ایسی بات ہو جائے۔

مسلم لیگ کے دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان سے دو بار الیکشن ہارے اسی لئے اب وہ ذاتیات پر اترآئے ہیں۔ ان کی تصویر کے ساتھ ہندوستان کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس حکومت اور وزرا کے متعلق میں جو بات کہنا تھی کہہ دی اور پھر اسکی وضاحت بھی کردی، اب مجھے مزید  وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے، میں 2002 سے ملکی سیاست کا حصہ ہوں اور کبھی ایسی بات نہیں کی۔

ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اگرکسی کو روز یہ کہا جائے کہ مودی کی روح آپ میں آگئی ہے، آپ ہندوستان کے ہیں اور غدار ہیں تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا، کیا آپ کبھی جذبات میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے، میں نے جو بات کی اس حکومت سے متعلق کی اور ٹھیک کی.

سابق اسپیکر نےمزید کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی رہنا چاہیے اور ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہو، اتنا نہ اکساؤ کہ کوئی اور ایسی بات ہوجائے، اس لیے اسے یہیں چھوڑ دینا بہتر ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *