Type to search

Coronavirus خبریں

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر: ‘وائرس جینیاتی تبدیلی کے بعد طاقتور ہوچکا ہے’

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس ایک بار پھر سے زور پکڑ رہا ہے اور پاکستان میں وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد دوگنی ہوچکی ہے جبکہ انفیکشن کی شرح 4 فیصد تک ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے پاکستانیوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور کہا ہے کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں کرونا وائرس جینیاتی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ وارد ہوا ہے اور اسکی واپسی بھرپور قوت کے ساتھ ہوئی ہے۔ ایسے میں احتمال ہے کہ یہ وائرس بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی ادارے، کاروبار اور فیکٹریاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *