Type to search

بین الاقوامی خبریں سیاست

میرے خیال میں ہم الیکشن جیت چکے ہیں، جیت کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے مکمل نتائج آنے سے قبل دعویٰ کیا ہے کہ ہم تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے پارٹی کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جارجیا میں بھی فتح حاصل کر چکے ہیں، ٹیکساس اور شمالی کیرولینا میں بھی جیت گئے ہیں جبکہ مشی گن اور پنسلوانیا میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہریوں نے ریکارڈ ووٹ ڈالے ہیں ، ہم ایسی ریاست سے بھی جیت چکے ہیں جہاں توقع نہیں کی جارہی تھی جبکہ جن ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں ہم جیت رہے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ ہم الیکشن میں جیت جائیں گے اور اپنی بڑی کامیابی پر جلد بیان دوں گا، ہم کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے انتخابات میں کامیابی کے دعوے کے ساتھ دھاندلی کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی، یہ دھاندلی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب مزید ووٹنگ نہیں ہو سکتی، ووٹوں کی گنتی ہونا فراڈ ہے اور امریکہ کا مذاق بن رہا ہے اس لئے اس معاملے پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *