Type to search

بین الاقوامی خبریں خواتین سیاست

امریکی انتخابات: ٹرمپ کو للکارنے والی دو مسلم خواتین دوبارہ الیکشن جیت گئیں

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دو مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب نے تاریخ رقم کر دی ہے اور دوسری مرتبہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

دونوں خواتین نے ٹرمپ کے سیاہ فارم و مسلمان مخالف بیانیات پر اسے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ صدارتی انتخابات سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الہان عمر اور راشدہ طلیب کو  قبل نسلی اور مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی تنقید کے باوجود سیاہ فام مسلمان اور ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے صدارتی انتخابات میں اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن جب کہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا  سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔ اس سے قبل راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018 میں پہلی مسلمان اراکین کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

دوسری طرف صدارتی امیدوار کیلئے  ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے کامیابی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *