Type to search

خبریں سیاست

جہانگیر ترین کی بیٹے سمیت سات ماہ بعد وطن واپسی

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نجی ائرلائن سے پاکستان کے لئے راونہ ہوگئے۔ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی انکے ہمراہ ہیں۔  جہانگیر ترین نجی ائرلائن کے ذریعے لندن کے ہتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین تقریبا 7 ماہ لندن قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔  برطانیہ میں قیام کے دوران انکا کہنا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے برطانیہ آئے ہیں۔

جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *