Type to search

جدوجہد جرم حکومت خبریں سیاست

مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ عمران نذیر مریم نواز کی نیب دفتر میں آمد پر ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد تھے جنہیں مقدمے میں ضمانت نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کےمطابق خواجہ عمران کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لنک روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری سے قبل خواجہ عمران کا کہنا تھا کہ پولیس کو نیب دفتر کے باہر ہنگامے کے دوران میری گاڑی کی فوٹیج ملی ہے، میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور حماد عابد نے کہا ہےکہ گاڑی نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ کے مقدمے میں مطلوب تھی، اس گاڑی کو مریم نواز کی پیشی پر نیب حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ سی ٹی او کے مابق گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *