Type to search

حکومت خبریں سیاست

قومی اسمبلی، سینیٹ میں سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرز کو سیکیورٹی بریفنگ دینے کے لئے بلایا گیا اجلاس ملتوی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا مورخہ 11نومبر کو ہونے والا اجلاس ملتوی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جانا تھی۔ قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے اجلاس کے ملتوی ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب اس سے قبل پی ڈی ایم کے جنرل سیکریٹری میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ ‎پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سپیکر قومی اسمبلی کی 11 نومبر کو بلائی گئے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی

‎صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت مہنگائی اور پاکستان کے عوام کے مسائل پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ‎ہر محاذ پر حکومتی ناکامی نیشنل سکیورٹی کے لئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ ‎سپیکر قاعدے قانون اور پارلیمانی روایات کے مطابق قومی اسمبلی چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ‎سپیکر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز مسلسل دبا رہے ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کو قومی اسمبلی میں اٹھانے پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں۔ ‎آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے امور کو چلایاجارہا ہے۔ ان حالات میں کوئی بامعنی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ اس اجلاس میں  گلگت بلتستان اور افغانستان سمیت اہم سیکیورٹی ایشوز پر بریفنگ دی جانی تھی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *