Type to search

حکومت خبریں سیاست

گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف مریم نواز اور بلاول بھٹو آج اہم ملاقات کریں گے

گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی۔  انتخابی مہم کے دوران مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر آج مدعو کیا ہے۔  جہاں دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی آج شام چائے کی اس دعوت میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں  پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن، بلاول بھٹو کے ترجمان بیرسٹر مصطفی نواز کھوکھر اور صدر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی شریک ہوں گے جبکہ مسلم لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور سابق وزیراعلیٰ اور صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پزیر ہیں۔ مریم بلاول ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *