Type to search

خبریں سیاست

جیل میں میرے کمرے اور واش روم میں کیمرا لگایا گیا: مریم نواز کا الزام

مریم نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوےؤئے کہا ہے کہ جو کچھ ان کے ساتھ جیل میں بیتی ہے وہ اگر بتا دیں تو یہ سب منہ چھپاتے پھریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ستاھ جو کچھ جیل میں ہوا تو انہیں محسوس ہوا کہ پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر اینکر نے جب انہیں کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بتائیں تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ وقت نہیں آیا۔ ابھی جدوجہد جاری ہے۔ اس کا ایک وقت آئے گا۔ میں اس سب کے پیچھے اور بے چارگی کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی۔  ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاہے پاکستان ہو یا پھر کوئی اور جگہ خواتین کسی صورت بھی کمزور نہیں ہیں۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے اور حق بات کہنے پر جو سزا دی گئی، انکے کمرے کا دروازہ توڑ کر بستر تک آیا جا سکتا ہے اور نگرانی کے لیئے انکے باتھ روم اور کمرے میں کیمرا لگا سکتے ہیں اگر آپ اسکی ہر چیز کو ٹیپ کرسکتے ہیں ریکارڈ کر سکتے ہیں تو باقی خواتین کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *