Type to search

خبریں سیاست

فوج اور اداروں کے ہاں ن لیگ کی سیاست پر لکیر کھنچ چکی ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج اور اداروں کے پاس ن لیگ کی سیاست پر لکیر کِھنچ چکی ہے،  نواز شریف کے بیانیے کی قیمت ن لیگ کو ادا کرنا پڑے گی۔

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ ہمیں کرسی پر بٹھاؤ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنا پڑے گی اور ان کی پارٹی کے اندر سے بھی آواز اٹھے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نوز نے اپنے بیانیے پر ‘پول والٹ’ (جس میں کھلاڑی بھاگ کر ڈنڈے کی مدد سے چھلانگ لگاتے ہیں) کی جمپ لگائی ہے ، متعدد بار جنرلز کے براہ راست نام لینے کے بعد اب مذاکرات کی بات کرنا منہ کے بل گرنے کے برابر ہے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *