Type to search

خبریں سیاست

خیبر پختونخوا کے بچے کو پورٹریٹ بنانے پر کیوں سراہا؟: رابی پیرزادہ کا مریم نواز کا پورٹریٹ شئیر کرتے ہوئے خفگی کا اظہار

چند روز قبل خیبر پختنونخوا کا ایک بچہ  سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا جس نے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور قائد مریم نواز کا پورٹریٹ بنایا تھا۔ اس بچے کو داد دیتے ہوئے مریم نواز نے اس بچے کا نمبر مانگا تھا تاکہ وہ اس سے مل سکیں۔

تاہم معاملے میں دلچسپ موڑ آگیا ہے اور سابقہ ماڈل اور سنگر رابی پیر زادہ نے مریم نواز سے گلہ کرتے ہوئے انکا پورٹریٹ بناتے ہوئے ایک تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شئیر کی ہے۔

بظاہر رابی پیر زادہ مریم نواز سے خیبر پختوںخوا کے اس بچے کی تعریف پر خفا ہیں۔  انہوں نے لکھا کہ محترمہ مریم صاحبہ آپ میرے بزرگوں کی طرح ہیں، مگر دلوں میں بغض رکھنا اور اچھے ٹیلینٹ کو پیچھے کرکے برا ٹیلینٹ آگے لانا اچھے لیڈر کی نشانی نہیں ہے، اللہ آپ کو مجھے اور ہر ذی شعور انسان کو اچھا سوچنے اور کرنے کے توفیق دے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *