Type to search

Coronavirus خبریں

کروناوائرس: پنجاب میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی و سماجی اجتماع پر پابندی عائد کرنے کی سفارش

پنجاب کی ایپکس کمیٹی نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی طور پر تمام سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذکورہ پابندی اس مقصد کے لیے بنائی جانے والی تکنیکی ٹیم کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

اجلاس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں خاص طور پر فیس ماسک پہننا شامل ہے۔

اجلاس میں کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ فوجی و سول قیادت شریک ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *