Type to search

حکومت خبریں

حکومت کا بڑی تعداد میں پی آئی اے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پی ائی اے ملازمین کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ہزاروں پی ائی اے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ‏مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں ‏رضا کارانہ اسکیم کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ‏ای سی سی پی آئی اے ملازمین کی فراغت کےمنصوبے پر غور کرے گی۔ ‏پی آئی اے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیاجائےگا۔ 

ای سی سی اپنی تجاویز کابینہ کو بھیجوائیگی جس کے بعد ملازمین کو فارغ کیا جائیگا۔ ای سی سی اجلاس میں مختلف وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔

پی آئی ترجمان عبداللہ خان نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ ملازمین کو زبردستی نکالنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا بلکہ یہ سمری جائے گی اور جو بھی رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑیں گا ان کو پنشن سمیت تمام مراعات دی جائے گی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *