Type to search

خبریں سیاست

گلگت بلتستان الیکشن میں بھی وہی ہوا جو 2018 کے الیکشن میں: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزمات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو چیزیں 2018 کے عام انتخابات میں دیکھی گئیں وہ ہی سب گلگت انتخابات میں بھی ہوا۔ ڈان نے لکھا کہ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بھی ایجنسیوں کا کردار رہا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے تھے کہ ریٹرننگ افسران گنتی کا عمل مکمل ہونے کے باوجود نتائج کا اعلان نہیں کررہے اور غذر کے ایک پولنگ اسٹیشن میں رات 11 بجے تک پولنگ جاری رہی اور اس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع سے بیلٹ باکس چھینے۔

علاوہ ازیں ووٹوں کی گنتی کے وقت اسکردو میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے مابین جھڑپ بھی ہوئی تھی

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *