Type to search

بڑی خبر حکومت خبریں سیاست

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج: نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بڑی فتح یاب ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں بڑے بڑے جلسے کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو دھاندلی زدہ اور جعلی قرار دیتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن ک سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی انتخابی نتائج مسترد کر دئیے ہیں۔ ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔

سینئیر صحافی حامد میر کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *