Type to search

حکومت خبریں سیاست

فیض آباد پر دھرنا: وزیر اعظم عمران خان کی تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو فوری طور پر طلب کیا اور انہیں فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرنور الحق قادری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذکرات کریں گے۔

مشتعل مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے جب کہ پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنوں کو روکنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔

جڑواں شہروں میں گزشتہ روز بند ہونے والی میٹرو بس اور موبائل فون سروس تاحال بحال نہ ہوسکی جب کہ فیض آباد کی صورتحال کے بعد راولپنڈی اندرون شہر کنٹینرز اور رکاوٹیں بدستور موجود ہیں جن کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری و نجی ملازمین اور  حتیٰ کہ خواتین کو دفاتر پہنچنے کے لیے کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *