Type to search

خبریں سیاست

شہباز شریف کو آئندہ عدالت میں ایمبولنس پر لائیں گے: سی سی پی او لاہور عمر شیخ

سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ن لیگ کے رہنماؤں نے سی سی پی او کو کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو نہ روکیں کیونکی روکنے سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سی سی پی او کو کہا کہ جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں باقی سب نکل جاتے ہیں پولیس پھنس جاتی ہے۔ سما ٹی وی کی خبر کے مطابق لیگی رہنماؤں نے سی سی پی او سے کہا کہ شہباز شریف کو جیل سے عدالت منتقل کرنے میں سختی نہ کی جائے۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ آئیندہ انہیں بکتر بند گاڑی میں نہیں ایمبولنس میں عدالت لائیں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں اپنی مرضی کی گاڑی پر آنے کے مطالبے پر عدالت سخت برہم ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *