Type to search

جرم خبریں دہشت گردی

لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر  واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش کی اور ساتھ میں فائرنگ بھی کی۔ تاہم ڈیوٹی پر موجود چوکس اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی اور دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خودکش جیکٹ اورپستول بھی  برآمد ہوا ہے۔ موقع واردات کو سیل کر کے فرانزک حقائق اکٹھے کئے جارہے ہیں تاہم ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی مگر اسکی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوائی جا چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *