Type to search

Coronavirus خبریں سیاست

بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں  نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر ہوں گا۔ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم ملتان جلسہ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ کل بروز جمعہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *