Type to search

خبریں قومی

دل کتھے کھڑا ای او بھولیا: جنرل آصف غفور کو آذر بائیجان کے سفیر کی انوکھی مبارکباد

آذربائیجان کے سفیر  علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

 لیکن اس مبارکباد کا دلچسپ پہلو یہ رہا کہ آذربائیجان کے سفیر  نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر ان کے ساتھ روایتی رقص کررہے ہیں۔

علی علی زادہ کی جانب سے شیئرکی گئی ویڈیو پر مشہور سرائیکی  فوک گانا بھی لگاہوا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *