Type to search

خبریں سیاست

وہ ہمیں بندوقوں سے ہم انہیں ڈنڈے سے بھی نہ ماریں؟: مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت کو وارننگ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ہرصورت کریں گے اور جلسہ ہونے تک ملتان میں رہیں گے، یہیں ڈیرہ جمائیں گے، جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں جب کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام ہمارے رضاکار ہیں اور تنظیمی امور پر مامور ہیں، جلسے کے انتظام کے لیے انصار الاسلام کے رضاکار بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔

w پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ  وہ ہمیں ماریں گے بندوقوں سے تو ہم انہیں ڈنڈوں سے بھی نہ ماریں، کیا  ہم مردہ لاشیں ہیں جو خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ہم زندہ ہیں، کوئی رکاوٹ کام نہیں آئے گی، نا موبائل فون نا انٹرنیٹ کی بندش کام آئے گی، ہم جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے، دیکھتےہیں کہاں کہاں رکاوٹیں ہیں، وہیں پر اس سے نمٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جلسہ نہ کر لیں ملتان میں رہیں گے ،کہیں نہیں جائیں گے، کنٹینروں کی ایسی تیسی کردیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *