Type to search

خبریں

دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِ فہرست

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست رہا اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رہی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی صبح 11 بجےکی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

کراچی میں ملیر کے قریب فضائی آلودگی معتدل درجے پر 76پرٹیکیولیٹ میٹرز کی  ریکارڈ کی گئی جس کے تحت کراچی آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر رہا۔ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *