Type to search

خبریں سیاست

ان ہاؤس تبدیلی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں، حکومت پہلے سونامی پھر ناکامی اور اب نری بدنامی ہے: سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  اِن ہاؤس تبدیلی ہماری سیاست کاحصہ ہے، تحریک انصاف کے نمبر کم ہیں اگر حکومت عددی برتری کھودیتی ہے تو ان کو حکومت کا کوئی حق نہیں۔. سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلسے روک کر اپنی کمزوری ظاہرکردی،جلسے کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آئینی حق ہے، حکومت ملتان میں گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے۔

ان کاکہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے جو گراؤنڈ کے بجائے صرف ٹی وی پر اور اخبارات میں نظر آتی ہے، یہ پہلے سونامی تھی ،پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ فرد کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے، وہی چہرے حکومت میں ہیں جو اپوزیشن میں کبھی رہے،  پی ڈی ایم اور حکومت میں اختلاف صرف اقتدار کا ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *