Type to search

بڑی خبر خبریں سیاست

وزیر اعظم عمران خان نے انٹرویو کے لیئے ہم نیوز کے تمام اینکرز کو رد کرکے حمزہ علی عباسی کا نام دیا: پروگرام خبر سے آگے میں انکشاف

  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

نیادور کے پروگرام خبر سے آگے میں سینئر صحافی اور پروگرام کے شریک میزبان مرتضیٰ سولنگی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے  ہم نیوز کو دیئے جانے والے انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کا بطور انٹرویور انتخاب خود کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے انکشاف کیا کہ ہم نیوز نے عمران خان کا انٹرویو کرنا چاہا اور وزیر اعظم تک درخواست پہنچائی تو وزیر اعظم نے ہم نیوز کے تمام اینکرز کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور حمزہ علی عباسی کا نام دیا کہ وہ انکا انٹرویو کریں۔

حمزہ علی عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن والے اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ جلسے سے میرے اوپر کوئی پریشر بڑھ جائے گا تو یہ بڑی غلط فہمی ہیں، یہ جو مرضی کریں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ دو اڑھائی ہفتے پہلے ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کیے ہیں۔ ہماری پارٹی اور حکومت کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف 300 لوگوں کو اجازت ہے، لیکن آگے چل کر وہ بھی دیکھیں گے کہ صورت حال خراب ہوئی تو روک دیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *