Type to search

بین الاقوامی حکومت خبریں قومی

پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں پر پابندی لگا دی گئی

کورونا کی دوسری لہر کے باعث سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی تمام 18 پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

یہ پروازیں سعودی حکام کی جانب سے ہدایات پر منسوخ کر کی گئی ہیں۔ سعودی مراسلے کے مطابق سعودی عرب جانے والی تمام پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگائی گئی ہے جو مزید بڑھائی جاسکتی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کردی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ فلائٹس بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مسافر اپنے درست فون نمبرز پرکال سینٹر 111 786 786 کے ذریعہ اندراج کروائیں اورکسی بھی معلومات کے لیے کال سینٹرپررابطہ کرسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *