Type to search

حکومت خبریں سائنس

حکومت کا ڈرون کے استعمال کیلیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔وزیراعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں جو ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *