Type to search

انصاف بڑی خبر حکومت خبریں سیاست

شہباز شریف خاندان کی تمام جائیدادیں نیب نے قرق کرلیں

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے قرق کرلیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ڈی جی نیب لاہور نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹا سلیمان شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی قرق کرلیے۔ 

دوسری جانب عدالت میں شہبازشریف نے حکومت پراپنی میڈیکل رپورٹس 15 دن تک چھپائے رکھنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل رپورٹس پریشان کن ہیں، پیشی سے قبل خانہ پُری کے لیے گزشتہ روز ڈاکٹروں کا بورڈ آیا جس میں کینسر کے ڈاکٹر شامل نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے پرانے معالج کو پینل میں شامل کرنے کی درخواست کی۔  جس پر عدالت نے انکو تحریری درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *