Type to search

بڑی خبر حکومت خبریں

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کو تبدیل کر دیا۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر شیخ کو تبدیل کر کے غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے عمر شیخ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا۔

یاد رہے کہ عمر شیخ اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سخت رویے کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں سرگرم رہتے تھے۔ جبکہ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے انکی تعریف کی تھی کہ انہوں نے وزیر اعظم کے بہنوئی کا قبضہ چھڑوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *