Type to search

حکومت خبریں قومی

پی ٹی وی سپورٹس میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل حسن عماد تعینات

  • 28
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    28
    Shares

لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر ٹریننگ پی ٹی وی سپورٹس اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کنٹرولر پی ٹی وی ظفراللہ خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ٹی وی میں ڈائریکٹر سپیشل اسائنمنٹ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ترقی دیتے ہوئے پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی وی کے ڈائرکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان کو ڈائریکٹر ٹریننگ پی ٹی وی سپورٹس اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرنل (ر) حسن عمار پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جب سابق ایم ڈی ارشد خان کو انکے عہدے سے ہٹا کر حسن عماد کو لگایا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *