Type to search

حکومت خبریں قومی

ملک میں بجلی بلیک آؤٹ: نیپرا نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اعلٰی اختیاراتی کمیٹی بنائی جائےگی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے اور کمیٹی بجلی کے حالیہ ملک گیر بلیک آوٹ کی وجوہات اور حقائق کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی دے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقات نیپرا کے پروفیشنلز اور نجی شعبے کے معروف انجینئرز پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کرے گی-

اس کے علاوہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی بلیک آوٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے گزشتہ روز بلیک آؤٹ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ 10 جنوری کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہر بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا تھا

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *